ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 83ہزار3 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا:ارسا
اسلام آباد(آئی این پی ) ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 83ہزار3 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ چشمہ میں ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ پانی ہے ،اس طرح کمی کے بعد ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 83ہزار3 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق ارسا نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 30 لاکھ 71ہزار ایکڑ فٹ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 50 لاکھ 72ہزارایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ پانی ہے ۔ اس طرح کمی کے بعد ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 83 ہزار3 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق دریا ئو ں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 37ہزار 900کیوسک رہی جبکہ پانی کا کل اخراج 2لاکھ 14 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔