• news

پختون قیادت کو منظم طریقہ سے اسمبلی سے باہرکیاگیا: غلام بلور

پشاور (بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماالحاج غلام احمدبلورنے کہاہے کہ انتہائی منظم طریقہ سے پختون قیادت کو اسمبلی سے باہرکیاگیاہے،25جولائی کے الیکشن میں پہلے سے طے شدہ نتائج عوام کے سامنے پیش کئے گئے،سب کچھ جانتے ہوئے بھی جمہوریت کی خاطر خاموشی اختیارکررکھی ہے،ضمنی الیکشن میں کسی بھی دھاندلی کی بھرپورمذمت کرینگے،چیف جسٹس نے کالاباغ ڈیم بارے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان دیاہے،وہ ایک صوبے کے شہری کی حیثیت نہیں بلکہ ایک قابل احترام ذمہ دارادارے کے سربراہ اورپاکستانی کے طورپرملکی بہتری کیلئے فیصلہ کریں،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزنیشنل بینک کالونی میں ایم ایم اے اوراے این پی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،ایم ایم اے پی کے 78امیدوارحاجی غلام علی،ایم ایم اے کے صوبائی صدرصابرحسین اعوان،اے این پی سٹی صدر ملک غلام مصطفی،جنرل سیکرٹری سرتاج خان،دانیال ہارون بلور،مولانارئوف جان اوردیگرنے شرکت کی،حاجی غلام علی پی کے 78پر ثمرہارون بلورکے حق میں دستبردارہونے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایم اے کے کارکنان اے این پی کی امیدوارکی کامیابی کیلئے خلوص دل سے جدوجہدکرینگے،الحاج غلام احمدبلورنے ایم ایم اے کے تعاون پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اگرقوم کواپنے نمائندے منتخب کرنے کی آزادی دی جائے تو پی کے 78پرکے ضمنی انتخابات میں 2013میں ہونیوالے این اے 31پرضمنی الیکشن کی تاریخ دوہرائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن