پی ایس ڈی پی میں کٹوتی معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں: خسرو بختیار
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کے معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ریلویز کے ایم ایل منصوبے میں تھرڈ پارٹی کی شمولیت پر غور کررہے ہیں۔ جرمنی اس منصوبے میں شرکت کرسکتا ہے۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں میں مالیاتی بل کے ذریعے کٹوتی کے بارے میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان کو مسترد کردیا۔ سی پیک طویل المدتی منصوبہ ہے۔ حکومت سی پیک میں جرمنی، جاپان، کوریا سمیت دوسرے ملکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے۔