ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ کی کارروائی، 5 غیر قانونی عمارتیں مسمار
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز رائے ونڈ روڈ‘اڈا پلاٹ اور ڈیفنس روڈ پر کارروائی کر کے پانچ غیر قانونی عمارتیں مسمار کر دیں۔ اڈاپلاٹ میں دو غیر قانونی عمارتیں‘ڈیفنس روڈ پر ایک غیر قانونی زیر تعمیرعمارت اورجوبلی ٹائون میں ایک عمارت مسمار کر دی۔ ایل ڈی اے ایونیو ون میں غیر قانونی کمرشل دفتر اور ہاسٹل وغیرہ سربمہر کر دیئے۔