عدالتی حکم پر متروکہ وقف املاک بورڈ کا رقبہ واگزار
لاہور(خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرکی شدید محنت اور کاوشوں کے بعد بورڈنے کئی سالوں سے محکمہ صحت کے زیر قبضہ رقبہ واگزار کروا کر قبضہ حاصل کرلیا ۔ ، تفصیلات کے مطابق ضلع ناروال کی تحصیل ظفر وال میں محکمہ صحت نے 31مرلے جگہ پر اپنا ناجائز قبضہ کر رکھا تھا جبکہ بورڈ کی جانب سے یہ جگہ بنارسی لال نامی شخض کو ماہانہ کرایہ داری پر دی گئی تھی جو کہ اس نے بذریعہ نیلامی اور تمام تر قانونی کاروائی کے ذریعے حاصل کی تھی ۔مگر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ اسے قبضہ دینے اور دلوانے میں مسلسل انکاری تھے بعد ازاں عدالت عالیہ کے حکم پر انتظامیہ حرکت میں آئی محکمہ صحت سے قبضہ چھڑوا کر بنارسی لال کے حوالے کر دیا گیا۔