• news

پاک چائنہ ایکسپوفورم کے زیر اہتمام میڈیا اور پاک چین تعلقات میں ذرائع ابلاغ کے کردار سے متعلق سیمینار

لاہور (کامرس رپورٹر) پاک چائنہ ایکسپو فورم کے زیر اہتمام ''میڈیا اور پاک چین تعلقات میں ذرائع ابلاغ کے کردار سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رضوان رضی،سلمان عابد،سلمان غنی،مجیب الرحمان شامی، امجد اسلام امجداور ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے سامعین سے خطاب کیا۔رضوان غنی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بڑی معیشتوں کا رجحان تجارت کی طرف ہے اس لئے ہمیں بھی اپنی معیشت پر توجہ کی اشد ضرورت ہے۔سلمان عابد نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم سی پیک کے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اس موقع کو گنوانے کی صورت میں ہمیں دوبارہ ایسا موقع ملنا بہت دشوار ہو گا۔سلمان غنی نے کہا چین کے صدر کا مقولہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ دور کے رشتے دار سیقریب ہمسایہ بہتر ہے۔سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے بہت اہم ہے جس کو رکوانے کے لئے دشمن پوری کوشش میں ہے۔مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ ہمیں تعلیمی شعبے میں ایسے طلباء کی ضرورت ہے جو تحریک پاکستان کی طرح نعرے بازی کی بجائے عملی میدان میں سرگرم ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن