• news

پاکستان اسٹیٹ آئل اور گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی تقریب

لاہور (پ ر) ملک کی سب سے بڑی آئل مارکٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل اور گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں امتیا ز جلیل جنرل مینیجر فنانس (پی ایس او)، عمران رانا ڈپٹی جنرل مینیجر ، بلا ل منصور ٹیرٹری مینیجر رٹیل، محسن بلال چیئر مین گھرکی ہسپتال ، ڈاکٹر خرم اعجاز میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ، پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، محمد نعیم ڈائریکٹر اکاونٹس اینڈ پراجیکٹس اور ہسپتال کے سینئر سٹاف نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جنرل مینیجر فنانس (پی ایس او) امتیا ز جلیل کا کہنا تھا کہ تعلیم اورصحت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن گھرکی ہسپتال کی مستحق اور مصیبت زدہ لوگوں کے لیے صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہے ۔ اس سے قبل ڈاکٹر خرم اعجاز نے مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گھرکی ہسپتال کے قیام کا بنیادی مقصد غریب عوام کو صحت کی جدید اور معیار ی سہولیات کی مفت اور کم قیمت میں فراہمی تھا۔ اللہ کے فضل و کر م سے آج ہم کلی طور پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں ۔ آج گھرکی ہسپتال600بستروں پر مشتمل 24گھنٹے کام کرنے والے شعبہ ایمر جنسی کے ساتھ نہ صرف 12لاکھ سے زائد ملحقہ آبادی کو خدمات فراہم کررہا ہے بلکہ لاہور اورملک بھر کے دیگر شہروں اور قصبوں سے بھی لوگ یہاں علاج کے لیے آتے ہیں ۔ اس موقع پر معروف آرتھو پیڈک معالج پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے گھرکی ہسپتال کے آرتھو پیڈک اور سپائن سنٹر کی کارکردگی کے بارے میںاس موقع پرڈپٹی جنرل مینیجر عمران رانا (پی ایس او)کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے گھرکی ہسپتال کا کردار قابل ستائش ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن