• news

اسلامی پاکستان ہماراہدف ہے: شہزاد ورک

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) ملی مسلم لیگ کے ضلعی کنوینئر و ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی چوہدری شہزاد علی ورک نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اسلام کا پاکستان بنائیں گے قائد اوراقبال کے تصور کے مطابق اسلامی پاکستان ہمارا ھدف ہے وطن عزیز کی نظریاتی اساس کا تحفظ ملی مسلم لیگ کی ترجیحات میں شامل ہے ہم جلد وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی کریں گے مفادات کی سیاست نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے سیاستدانوں کے رویوں کے باعث عوام الناس سیاست کو برا سمجھتے ہیں اس تاثر کو صرف اور صرف خدمت کی سیاست سے ہی دور کیا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،۔ انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ ذاتی مفاد نہیں بلکہ ملک و ملت کے مفاد کے لیے بنائی گئی ہے، نبوی سیاست ہمارا معیار جبکہ خدمت انسانیت اور مضبوط پاکستان ہماری سیاست کا مقصد ہے ہم بحثیت قوم دشمنوں کے براہ راست نشانے پر ہیں وطن عزیز کے داخلی و خارجی مسائل کا حل نظریہ پاکستان میں ہی پنہاں ہے جو پاکستان کی اساس ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو انڈیا کے خونی پنجے سے چھڑانا ہم سب پر فرض ہے ہمیں اپنے عمل سے یہ بات ثابت کرنی ہے کہ پاکستان دنیا میں کشمیریوں کا وکیل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن