نواز شریف کی اڈیالہ روانگی پر مرزا جاوید کی قیادت میں لیگی کارکنوں کا احتجاج
رائے ونڈ (نامہ نگار) میاں نوازشریف کے اڈیالہ جیل کیلئے رخصت ہونے کے موقع پرپچاسوں مسلم لیگی کارکنان ایم پی اے محمد مرزا جاوید کی قیادت میں کفن پہن کر سراپا احتجاج بن گئے ،اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء ملک سلامت علی ،میاں مصطفی،میاں مبشر حسین اور دیگر بھی ہمراہ تھے ،ایم پی اے محمدمرزا جاوید اور ملک سلامت علی صبح سے ہی کفن پوش جلوس کیساتھ نوازشریف فارم کے باہر نعرے بازی کررہے تھے، لیکن جب میاں نوازشریف گاڑیوں کے قافلہ کیساتھ گیٹ پر آئے تو کارکنوں کا احتجاج زور پکڑ گیا اور وہ جذباتی انداز میں نوازشریف تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا کے فلک شگاف نعرے لگانے لگے۔