ضمنی الیکشن میں حکومتی امیدوار کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ کی طرف سے پی پی 165کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے جھیڈو گائوں میں ایک کار نر میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی امیدوار کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی نشست پر مسلم لیگ (ن) کا ہی امیدوار کامیاب ہو میاں شہباز شریف نے پی پی 165کے پسماندہ حلقے کو پیرس بنا دیا ہے ہر طرف ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں یہ نشست جیتنا ہمارے لئے کوئی مشکل کام نہیں۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا دور ترقی کا دور تھا ان کے دورمیں ہر شعبہ میں ریکارڈ ترقی ہو ئی شریف بردارن کی قیادت میں تمام ترقیاتی منصوبے ان کی مدت سے پہلے مکمل کرنا مسلم لیگ ن کی قیادت کا ایک مثالی کارنامہ ہے۔ میاں شہباز شریف نے نا ممکن کام کو ممکن کر دیکھایاہے۔