امن و امان کیلئے علماء کردار ادا کریں:جہانزیب خان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کے علماء کرام ‘ مشائخ عظام اور مذہبی رہنمائوں کا ایک دوسرے سے تعاون انتہائی ضروری ہے نہ صرف محرم الحرام بلکہ ہمہ وقت ہمیں آپس میں پیار و محبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا ہو گا کیونکہ اسلام اور پیغمبر اسلام کی یہی تعلیمات ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام‘ امن و سلامتی اور ایک دوسرے کی عزت و احترام کا حکم دیتا ہے اور فرقہ واریت‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا درس اسلام کا سب سے اہم پیغام ہے،۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی اسلام و ملک دشمن قوتیں اپنی سازشیں تیز کر دیتی ہیں امت مسلمہ کو بیدار ہو کر ان دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا جو کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔