• news

زلفی بخاری وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر، علی محمد خان وزیر مملکت پارلیمانی امور، مراد راس کو مواصلات کا چارج مل گیا

اسلام آباد (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار مقرر کر دیا۔ زلفی بخاری کو وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے زلفی بخاری کو سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈیم فنڈ سے متعلق امور کو بھی دیکھیں گے۔ علی محمد خان کو بابر اعوان کی جگہ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ عمران خان نے وزیر مملکت مراد راس سعید کا قلمدان تبدیل کر دیا۔ مراد سعید کو وزیر مملکت مواصلات کا چارج دیدیا گیا۔ مراد سعید کو پہلے وزیر مملکت سیفران کا قلمدان دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن