• news

این اے 249 شہباز شریف کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور، فیصل واوڈا کو نوٹس جاری

کراچی(صباح نیوز)الیکشن کمشن سندھ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی این اے 249 کراچی غربی میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جیتنے والے امیدوار فیصل واوڈا اور ریٹرننگ افسر کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سماعت 26 ستمبر کو ہوگی الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی جانب سے دوبارہ گنتی کے لیے دائر درخواست پرسماعت ہوئی، شہبازشریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دوبارہ گنتی سے متعلق پریذائیڈنگ افسر، ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن میں درخواستیں دیں لیکن تینوں فورمز پر دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے فاتح امیدوار فیصل واوڈا 723 ووٹوں کے فرق سے جیتے ہیں۔ حلقے میں مسترد ووٹ 2600 ہیں پھر بھی دوبارہ گنتی نہیں کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن