ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیدیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیدیا اور پولیس حکام سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ مانگ لی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر رکاوٹیں لگا کر راستہ بند کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل محمد اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ سرکاری زمین پر جنریٹر مرغیوں کیلئے پنجرہ تعمیر کر کے رکاوٹیں بنائی گئی ہیں۔ درخواست پر مزید کارروائی 25 ستمبر کو ہوگی۔