توقع ہے امریکہ ماسکو میں افغان مذاکرات میں شرکت کرے گا: روس
اقوام متحدہ (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ میں روس کے مندوب ویسلی نیبن ضیاء نے بتایا توقع ہے ماسکومیں افغانستان کے معاملہ پر مشاورت میں امریکہ بھی شرکت کرے گا۔ افغانستان میں امن کے لئے عالمی اور علاقائی کوششوں کو حمایت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا افغانستان کا مسئلہ صرف مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے۔ نیٹو اور امریکی فوج کی کارروائیوں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ ماسکو میں مشاورتی اجلاس سال کے آخر میں متوقع ہے۔