گیس قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے 24گھنٹے کی مہلت، سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پی کے نے ہڑتال کی دھمکی دیدی
پشاور(بیورورپورٹ)سی این جی ایسوسی ایشنز خیبر پی کے نے وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کیلئے 24 گھنٹوں کی مہلت دے دی جبکہ فیصلہ واپس نہ لیاگیاتوصوبہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی۔ گزشتہ روز خیبر پی کے ایسوسی ایشنز کے مرکزی چیئرمین محمدحماد نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پی کے گیس کی پیداوار میں سب سے آگے ہے اور صوبے میں تقریباً5ہزار 200 سے زائد سی این جی سٹیشنز موجود ہیں جس کی وجہ سے تقریباً 50 ہزار سے زائد گھرانوں کے افراد کو روزگار ملا ہے۔