پنجاب، 9 اور 10 محرم کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام بتاریخ 20 ، 21 ستمبر 2018ء بروز جمعرات اور جمعتہ المبارک کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل ہو گی۔