• news

نندی پور منصوبہ کیس، پرویز اشرف اور بابر اعوان احتساب عدالت پیش

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اورسابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، سماعت کے دوران نیب نے بتایاہے کہ معاہدے میں وزارت قانون نے نندی پور معاہدے کیلئے وزرات پانی وبجلی کو رائے دینے کیلئے دو سال لگا دئیے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اورسابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مزید دو ملزمان غیر حاضر رہے ۔نیب نے عدالت کو بتایا نندی پور معاہدے کیلئے وزارت پانی و بجلی نے وزارت قانون سے رائے مانگی جس پر وزارت قانون نے رائے دینے میں 2 سال لگا دیئے اور اس تاخیر کے باعث لاگت میں 27 ارب کا اضافہ ہوا۔نیب کاکہناتھا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان نے جان بوجھ کر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن