اقلیتوں کو اطمینان رکھنا چاہئے
اقلیتوں کو اطمینان رکھنا چاہئے کہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ اقلیتوں میں مکمل احساس تحفظ اور اعتماد پیدا کئے بغیر کوئی بھی حکومت کامیابی سے نہیں چل سکتی۔ لازمی ہے کہ ان میں یہ احساس پیدا کیا جائے کہ حکومت چلانے میں ان کا بھی ہاتھ ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت میں ان کی مناسب نمائندگی ہو۔ پاکستان ایسا ہی کرے گا۔
(اے پی اے کو انٹرویو، ممبئی، 8 نومبر 1945ئ)