شہبازشریف کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، سیشن عدالت میں سماعت بغیر کارروائی کے 29 ستمبر تک ملتوی
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم نے سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے سماعت کے حوالے سے عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر رکھا ہے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان احتساب عدالت میں پیشی کی بنا پر عدالت پیش نہ ہوئے۔ بابر اعوان کے معاون ساجد منور قریشی ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ لاہور کی عدالت کو ہرجانہ کیس کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں کیونکہ عمران خان نے اسلام آباد میں شہباز شریف سے متعلق بات کی تھی۔