• news

ڈیم فنڈ: پشاور ہائیکورٹ کے جج ایک ایک لاکھ دینگے، ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے 3کروڑ 60لاکھ کا چیک دیا‘عطیات پر اہل کراچی کا شکرگزار ہوں: وزیراعظم

اسلام آباد+ پشاور (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر میں اہل کراچی کا مشکورہوں‘ ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا ڈیم کیلئے منعقدہ فنڈ ریزر میں 76کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔ دریں اثنا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپی کے کی عدلیہ کو ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت ہائیکورٹ کے ججز ایک، ایک لاکھ روپے فنڈ میں دیں گے۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے اکائونٹنٹ جنرل خیبرپی کے کو خط میں یہ بھی ہدایت کی گئی صوبے بھر کے جوڈیشل افسران کی دو اور دوسرے عملے کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کر کے یہ رقم چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈ میں ڈالی جائے۔ آئی این پی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ایم ڈی اور چیئرمین نے ملاقات کی اور ڈیمز فنڈ کیلئے 3کروڑ 60لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن