• news

سیالکوٹ: دوسرے لڑکے سے دوستی کیوں کی نوجوان نے طالب علم کو قتل کرکے خودکشی کرلی

سیالکوٹ+ پسرور (نامہ نگاران) دوسرے لڑکے سے دوستی کرنے پر نوجوان نے طالب علم کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ ھانہ بڈیانہ کے قصبہ بڈیانہ میں بارہ تیرہ سالہ عبدالرحمن ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ گزشتہ روز چھٹی کے بعد جب عبدالرحمن سکول سے باہر آیا تو 23سالہ نعیم نامی شخص اسے بازو سے پکڑ کر یونین کونسل کے دفتر کے قریب لے گیا جہاں نعیم نے پہلے عبدالرحمن کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں میں دوستی تھی اور اب عبدالرحمن نے ایک اور لڑکے سے بھی دوستی کر لی تھی جس کا نعیم کو رنج تھا جس پر اس نے پہلے عبدالرحمن کو قتل کیا اور بعد ازاں اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بتایا گیاہے کہ عبدالرحمن کے والدین نے متعدد بار عبدالرحمن کو نعیم سے ملنے سے منع کیا تھا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن