سعودی عرب کے صوبہ جازان میں ہیضہ کاپہلا واقعہ
ریاض(این این آئی)سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے ساتھ ملحق صوبے جازان میں ہیضے کے ایک مریض کو طبی امداد دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ٹی وی پر بتایا گیا کہ یہ مریض غیرسعودی ہے جسے جازان کے ایک ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ آیا اس مریض اور یمن میں ہیضے کی وبا کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔