• news

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت 12 ملزم گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

کراچی(آئی این پی) کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نیکارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت احمد زکریا کے نام سے ہوئی ہے. جس کے قبضے سے چرس اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق احمد زکریا قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے ناظم آباداور کھوکھراپار میں پولیس نے کارروائی کر کے 10جواری سمیت 12ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،مسروقہ موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء شہریوں کو قسطوں پر موٹرسائیکل دینے کا وعدہ کرکے فرار ہونے والی فراڈ کمپنی کے ایم ڈی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایم این ایم نامی جعلی کمپنی اقساط پر شہریوں سے 25سوروپے لے کر اگلے مہینے موٹر سائیکل دینے کا وعدہ کرتی تھی، کچھ عرصہ کاروبار چلانے کے بعد ملک بھر میں ایم این ایم نامی کمپنی بند کردی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن