• news

مانسہرہ : سکول میں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے سے ٹیچر ، 3جاں بحق

مانسہرہ(آئی این پی) صوبہ خیبرپی کے کے ضلع مانسہرہ کے علاقے کوائی کے ایک نجی اسکول میں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرانے سے ٹیچر اور 3 طلبا جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ اْس وقت پیش آیا، جب ٹیچر اور طلبا اسمبلی کے دوران لوہے کے پائپ پر جھنڈا چڑھا رہے تھے کہ وہ وہاں لٹکنے والے بجلی کے تار سے ٹکرا گیا۔کرنٹ اتنا شدید تھا کہ ٹیچر اور 3 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے بچے چوتھی، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے، جن کی شناخت نعمان، بلال اور آصف کے نام سے کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن