سپریم کورٹ: این اے 140 قصور میں دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست منظور
اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے این اے 140 قصورمیں دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست منظورکر تے ہوئے حلقے میں دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کا حکم بھی کالعدم قراردے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست آنے پر ٹربیونل 3 ماہ میں فیصلہ کرے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ نے این اے 140 قصور میں دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے طالب نکئی نے دوبارہ گنتی کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست منظور کر لی اور حلقے میں دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرا دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواست آنے پر ٹربیونل 3 ماہ میں فیصلہ کرے۔