پاکپتن: بابا فرید کے عرس کے تیسرے روز بہشتی دروازے کی قفل کشائی
پاک پتن(نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) عرس بابا فرید کے عرس کے موقع پرتیسرے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کردی گئی ،دو دنوں کے دوران تقریبا تین لاکھ زائرین نے بہشتی دروازہ گزرنے کی سعادت حاصل کی،زائرین کی آمد ورفت کاسلسلہ جاری۔برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے776ویں سالانہ عرس کے مو قع پر صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے ڈی جی اوقاف کے ہمراہ تیسرے روزبہشتی دروازے کی قفل کشائی کی رسم ادا کردی ۔بہشتی دروازہ کی قفل کشا ئی کی تقر یب میں زیب آستانہ دربار بابا فرید دیوان عظمت سید محمد چشتی، ڈپٹی کمشنر پاکپتن نعمان یوسف ،ڈی پی او پاکپتن میڈم ماریہ محمود، زیب ،ڈائریکٹردی یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس پیر الطاف حسین چشتی،صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری اظہر محمودسمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے مشائخ عظام اور زائرین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور حق فرید کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی ۔بہشتی دروازہ مسلسل 5راتوں تک کھلے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔پہلی رات کو تقر یباً ڈیڑ ھ لاکھ کے قریب زائرین نے سعادت حا صل کی ۔جہاں سے امسا ل دس لاکھ سے زائد زائرین گزرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔