پارلیمنٹ کو سب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے درخواست ہائیکورٹ نے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کو ملک کا سب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو اس کے قابل سماعت ہونے کے بارے دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ لائرز فائونڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت ہوئی تو وفاقی حکومت نے درخواست میں وزارت پارلیمانی امور و وزارت انسانی حقوق کو فریق بنانے پر اعتراض اٹھا دیا۔