پی ایس او سے واجبات کا معاملہ طے، پی آئی اے کو تیل کی فراہمی شروع کردی گئی
کراچی، لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار) پی ایس او اور پی آئی اے میں واجبات کا معاملہ طے ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ایس او نے پی آئی اے کے طیاروں کو تیل کی فراہمی شروع کردی ہے۔ پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بند کردی تھی۔ واضح رہے اس سے قبل پی ایس او نے پی آئی اے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی روک دی تھی۔ ابتدائی طور پر 2 پروازوں کو ایندھن کی فراہمی روکی گئی تھی جن میں کراچی سے لاہور پی کے 306 اور کراچی سے اسلام آباد پی کے 370 شامل ہیں۔