بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب سینیٹر سرفراز بگٹی نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (اے پی پی) بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب سنیٹر سرفراز بگٹی نے حلف اٹھا لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سرفراز بگٹی سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ ایوان بالا کے ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔