• news

نارووال: نامعلوم خاتون ڈی ایچ کیو ہسپتال سے 2 سالہ بچی اغوا کرکے لے گئی

نارووال(نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال سے 2سالہ بچی کو نا معلوم خاتون اغوا کر کے لے گئی، والدین غم سے نڈھال ہو گئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ میراں شاہ حسین کی کلثوم بی بی ڈی ایچ کیو ہسپتال میںالٹرا سائونڈ کیلئے15نمبر کمرہ جانے لگی تو نامعلوم خاتون نے باتوں میں لگا کر کہا کہ آپ الٹرا سائونڈ کیلئے جائیں میں بچی کی حفاظت کرتی ہوں تاہم کلثوم بی بی الٹراسائونڈ کروا کے باہر آئی تو نامعلوم خاتون 2سالہ عیشہ فاطمہ کولیکر رفو چکر ہو چکی تھی، ہسپتال میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے نظر آرہا ہے کہ نامعلوم خاتون چنگ چی رکشہ میں بیٹھ کر روانہ ہو رہی ہے۔ اس واقعہ سے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ واضح رہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اسی طرح کے پہلے بھی واقعات ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن