• news

سعودی پرواز میں فلپائنی خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

جدہ (اے پی پی) سعودی فضائی کمپنی (السعودیہ) کی پرواز کے ذریعے سفر کرنے والی فلپائنی خاتون نے بچے کو جنم دیدیا۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب سے فلپائن جانے والے سعودی ائیر لائن کی پرواز میں فلپائنی خاتون نے بچے کو جنم دیا، ائیرہوسٹس اور طیارے پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے زچگی میں مدد دی، ائیرہوسٹس اور زنانہ امراض کی کنسلٹنٹ جان سیرٹ نے نومولود اور اس کی ماں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔

ای پیپر-دی نیشن