نائیجیریا:2 بڑے دریاؤںمیں طغیانی ،12 ریاستوں میں سیلاب سے تباہی ،100 افراد ہلاک
ابوجہ (این این آئی )نائیجیریا کے دو بڑے دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (نیما) کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے نائیجر دریا اور بینو دریا میں طغیانی آئی۔مزید سیلاب آ سکتا اور ایمر جنسی کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں ،طغیانی سے ملک بھر میں سیلاب آیا جس میں دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ہزاروںافراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ فصلوں کو نقصان پہنچارپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے وسطی و جنوبی علاقوں میں ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی جبکہ فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔نیما کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کی 12 ریاستیں سیلاب کی لپیٹ میں آئیں جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔نائیجیریا کے حکام ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے جاری رہنے کے باعث آئندہ چند دنوں مزید سیلاب آسکتے ہیں۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں تقریباً ہر سال سیلاب آتے ہیں۔