امریکہ:دوران سرکس اونٹ بے قابو،بھگدڑ سے 7 افرادزخمی
پنسلوانیا(این این آئی) امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پیٹس برگ میں سرکس کے دوران اونٹ بے قابو ہو کر شائقین پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں سات افرادزخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ خطرناک مناظر امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پیٹس برگ میں سرکس کے دوران دیکھے گئے۔جب ایک کھلاڑی اونٹ پر بیٹھ کر کرتب پیش کر رہی تھی کہ نجانے اونٹ کو کس بات کا غصہ آیا بے قابو ہوا اور نہ صرف کھلاڑی کو نیچے گرا دیا بلکہ وہاں موجود شائقین پر چڑھ دوڑا۔اونٹ کے یوں بھاگنے کی وجہ سے وہاں موجود افراد میں جہاں افراد تفری پھیل گئی۔
اونٹ بھگدڑ