پی آئی اے انتظامیہ نے کراچی سے چین جانے والے مسافر کو طیارے سے اتار دیا
لاہور(آئی این پی) پاکستان ائیرلائن کا ایک اور کارنامہ، کراچی سے چین جانے والے مسافر کو طیارے سے اتار دیا۔ مسافر نے اتارنے کی وڈیو بنالی، پی آئی اے افسر نے مسافر کوموبائل سے ویڈیو بنانے سے روک دیا تھا۔، جس پر مسافر نے موقف اپنایا کہ مقررہ وقت پرایئرپورٹ پہنچ کر بورڈنگ پاس حاصل کرچکا تھا، پی آئی اے کے ڈیوٹی افسر نے غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا، اس حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔