گستاخانہ مواد کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد(نا مہ نگار)انسداد دہشتگری عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے کیس وکیل صفائی کی مقدمے کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی اسد جمال کی مقدمے کو متعلقہ عدالت منتقل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ دہشتگردی کا نہیں ہے، متعلقہ عدالت میں منتقل کیا جائے،عدالت نے وکیل صفائی کی مقدمے کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے ملک شہباز اور گوہر علی شاہ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔