لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین معاہدہ
لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف انوئرمنٹل انجینرنگ اینڈ ریسرچ کے مابین کوڑے کرکٹ سے بنائے جانے والے پراجیکٹس پرمستقبل میں ریسرچ کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ MOU کا مقصد مستقببل میں باہمی اشتراک سے سالڈویسٹ مینجمنٹ کی ری سائیکلنگ ، گیس اور توانائی کی پیداوار اور متعلقہ دیگر ریسرچ اور ٹکنیکل پراجیکٹس میں ایک دوسرے کو مدد فراہم کرنا ہے۔ مفاہمتی یاداشت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر فرخ قیوم بٹ اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف انوئرمنٹل انجینرنگ اینڈ ریسرچ سجاد حید ر نے دستخط کئے۔