این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی کی فتح یقینی ہے: عامر خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات اور یونین کونسل 171 کے چیئرمین عامر خان نے کہا ہے کہ این اے 124 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت سے کاکمیاب ہوں گے وہ گزشتہ روز یو سی 171 میں معززین کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے عامر خان نے مزید کہا کہ این اے 124 مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں کے ووٹر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے ساتھ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں جبکہ میاں حمزہ شہباز نے اس حلقے میں عوامی خدمت کی ایسی مثال قائم کی ہے کہ اس حلقے کے لوگ ان کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو ضمنی الی8کشن میں کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہو چکے ہیں۔