جنگی جنون : بھارتی حکومت نے فوج کیلئے 91 ارب روپے کا جدید اسلحہ‘ میزائل سسٹم خریدنے کی منظوری دیدی
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی حکومت نے مسلح افواج کیلئے 91 ارب روپے کا جدید سازوسامان خریدنے کے منصوبے کی حتمی منظوری دیدی۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں وزارت دفاع کے اجلاس میں بھارت کی مسلح افواج کیلئے جدید اسلحہ اور میزائل سسٹم خریدنے کے منصوبے کومنظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ منصوبے کے تحت آکاش میزائل سسٹم بھی خریدا جائے گا۔ بھارتی وزارت دفاع کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ڈیفنس ایکوزیشن کونسل میں فوج کیلئے جدید اسلحہ اور سازو سامان کی خریداری کا معاملہ منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس میں وزارت کے سینئرحکام نے شرکت کی۔ کونسل نے بھارتی فوج میں شامل ٹی 9 ٹینکوں پرنصب کئے جانے والے گائیڈڈ سسٹم کے ڈیزائن اور اس کی تیاری کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔
بھارت اسلحہ