• news

عمران اگر کوہلی سے گلے ملنے کا کہیں تو کیا وہ پیٹھ پھیر لیں گے: نوجوت سنگھ سدھو

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے پاکستان آرمی چیف سے گلے ملنا خیرسگالی عمل تھا‘ اگر عمران خان ویرات کوہلی سے گلے ملنا کا کہیں تو کیا وہ پیٹھ پھیر لیں گے۔ بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ پاکستان پر بھارت میں بی جے پی کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہونے والے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف میچ میں کیا بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے منہ موڑ کر کھڑے ہوں گے۔ پاکستان آرمی چیف جنرل باجوہ سے گلے ملنا ایک اخلاقی اور خیرسگالی کا عمل تھا کیونکہ وہ بابا نانک کی بات کر رہے تھے۔ ان کی بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج سے بات ہوئی جنہوں نے کرتار پور راستہ کھولنے کے لئے پاکستان سے باضابطہ درخواست تیار کروائے جانے کا بتایا۔

سدھو

ای پیپر-دی نیشن