مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا
لاہور(خصوصی رپورٹر) مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ چاروں صوبائی وزرائے اعلی سمیت متعلقہ وزراءاور حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس ساڑھے 11 بجے دن وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہو گا جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری اور ریگولیٹری فنکشنز کے سٹریم لائن کے لیے ٹاسک فورس کی سمری پی ایس کیو سی اے، فوڈ اتھارٹیز میں معیار کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ جبکہ ایل این جی کی درآمد کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس