• news

بریگزٹ مذاکراتی منصوبہ بہتر ہے: مانفرڈ ویبر

لندن (اے پی پی) یورپی پارلیمان میں یورپین پیپلز پارٹی کے رہنما مانفرڈ ویبر نے برطانوی حکومت کے بریگزٹ پر مذاکراتی منصوبے کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے دفتر سے جاری ہوئے ایک بیان کے مطابق ویبر نے لندن میں مے سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس منصوبے سے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل میں بہتری پیدا ہو سکے گی۔ دونوں رہنماؤں نے اس تناظر میں مستقبل کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن