• news

تمیم اقبال کی فٹنس مسائل کے باعث زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف شیڈول ہوم سیریز میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے۔ تمیم متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف ابتدائی میچ کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔تمیم نے عندیا دیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ انہیں سرجری کرانا پڑے، اگر آپریشن ہوا تو وہ زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ میری انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہو گی جیسا کہ انگلش ڈاکٹرز نے بھی معائنے کے بعد کہا کہ انہیں سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن میرے لئے پہلا ہفتہ بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے گیا تھا، انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے پر بہت مایوسی ہوئی اور اب سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی میدان کا رخ کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن