• news

ویمن کرکٹ، بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 13 رنز سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارت ویمن نے سری لنکا ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، سری لنکن ویمن ٹیم 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 155 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پونم یاداو نے 4وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے، تانیہ بھاتیا 46 رنز بنا کر نمایاں رہیں، روڈریگائز اور پٹیل 36، 36 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، پرابودھانی اور جیان گنی نے دو، دو وکٹیں لیں۔جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 19.3 اوورز میں 155 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کوشالیہ 45، مینڈس 32 اور چماری اتاپتو 27 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، پونم یاداو نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن