انٹر ریجن انڈر 19کرکٹ، لاہور ریجن بلوز نے سپر تھری مرحلے میں رسائی حاصل کر لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام کھیلے جانے والے انٹر ریجن انڈر تین روزہ19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں لاہور ریجن بلوز نے سیالکوٹ ریجن کو 7وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سپری تھری مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے، لاہو ر ریجن بلوز نے گروپ بی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 34پوائنٹس حاصل کیے اور گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ،آخری رائونڈ میچ میں لاہو ربلوز کو جیت کے لیے 228رنز درکار تھے جو لاہور نے 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیے جس میں قاسم اکرم کی شاندار ناقابل شکست سینچری قابل ذکر تھی اس کے علاوہ عطیب احمد نے بھی 60رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔