;زلفی بخاری کی تقرری خلاف قانون، امید ہے چیف جسٹس نوٹس لیں گے: ترجمان اے این پی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دوست زلفی بخاری کو معاون خصوصی مقرر کیا۔ چیف جسٹس نے شجاعت عظیم کے خلاف دوہری شہریت رکھنے پر کارروائی کی تھی۔ وزیراعظم نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی تعینات کر کے خلاف قانون و آئین قدم اٹھایا، امید ہے چیف جسٹس اس غیرآئینی اور غیرقانونی تقرری کا نوٹس لیں گے، زلفی بخاری پر نیب کے کیسز ہیں، بدقسمتی سے نیب ملک میں دو قسم کے لوگ پیدا کر رہا ہے۔
زاہد خان