پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے 20 ڈاک ٹکٹ جاری کر دیئے، برہان وانی کی تصاویر بھی موجود
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے حوالے سے خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل بیس ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں جن میں ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے علاوہ بھارتی فوج کے بدنام زمانہ میجر گوگوئی کی طر ف سے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کے گئے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کی تصویروں والے ٹکٹ بھی ہیں۔ باقی ٹکٹوں میں مہلک پیلٹ بندوق کا شکار افراد اور قابض فورسز کے دیگر مظالم کو دکھایا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے برہان مظفر وانی کو 8جولائی2016کو گرفتار ی کے بعد ماورائے عدالت قتل کر دیا تھا جس پر مقبوضہ علاقے میں ایک زبردست احتجاجی تحریک چلائی گئی جس دوران قابض بھارتی فورسز نے پر امن مظاہرین کے خلاف پیلٹ بندوق اور دیگر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سو سے زائد نوجوانوں کو شہید،ہزاروں کو زخمی کر دیا۔ پیلٹ سے سینکڑوں نوجوان بصارت سے محروم ہو گئے تھے۔
ڈاک ٹکٹ