• news

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کے کمرے میں نواز شریف کی تصویر کیسے بنی؟ تحقیقاتی کمیٹی قائم

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈےالہ جےل مےں سابق وزےر اعظم اور مسلم لےگ ن کے قائد محمد نواز شرےف کی رہائی کے موقع پر بنائی گئی تصوےر لےک ہونے کے معاملے کی تحقےقات کےلئے ڈی آئی جی جےلخانہ جات ملتان رےجن ملک شوکت فےروز کی سربراہی مےں کمےٹی بنا دی۔ کمیٹی آج بروز جمعہ سے تحقےقات کا آغاز کرے گی۔ کمےٹی مےں اے آئی جی جوڈےشل جےلخانہ جات ملک صفدر نواز بھی شامل ہےں کمےٹی جےل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے مےں نواز شرےف کی رہائی کے وقت وہاں اسےر محمد حنےف عباسی کی موجودگی اور تصوےر بنانے کے معاملے پر استفسار کرے گی کمےٹی دو روز مےں اپنی رپورٹ آئی جی جےلخانہ جات کو پےش کرےگی۔ موقر ذرائع نے بتاےا انکوائری مےں ےہ سوال اٹھائے جائےں گے جےل مےں موبائل فون کےسے گےا جس سے تصوےر بناکر باہر سےنڈ کی گئی اور جےل مےں مٹھائی کےسے لائی گئی۔ جےل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر مےں عمر قےد کی سزا مےں اسےر مےاں نواز شرےف کی رہائی کے وقت کےوں موجود گی پائی گئی انکواےری کمےٹی جےل سپرنٹنڈنٹ اور ڈی آئی جی راولپنڈی رےجن سے سوالات کرےگی۔ آئی این پی کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے جیل میں موبائل فون لے جانے اور شریف فیملی کی تصاویر بنانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ عبدالعلیم خان نے جیل قوانین کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا حکم دیا۔ سینئر وزیر پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات سے تمام معاملے کی رپورٹ پیر تک طلب کر لی۔
شریف فیملی/ تصاویر

ای پیپر-دی نیشن