• news

پیداوار بند کرنیکی دھمکی‘ حکومت کا بجلی کمپنیوں کو فوری 50 ارب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں بجلی کمپنیوں کو 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق فیصلہ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر کیا گیا۔ محرم اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی پیر کے روز سے شروع ہو گی۔ پیر کو 34 ارب روپے وزارت توانائی کو دیئے جائیں گے۔ سولہ ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا کئے جائیں گے۔ حکومت نے 50 ارب 8 پاکستانی بنکوں سے بطور قرض لیا۔
بجلی کمپنیاں

ای پیپر-دی نیشن