• news

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے اولمپک لیگ کرانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں اولمپک باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ میں غیر ملکی باکسرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ یہ بات پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ناصر اعجاز ٹنگ نے خصوصی گفتگو میں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ باکسر محمد وسیم کی اولمپکس میں شرکت اسی وقت ممکن ہوسکتی ہے جب وہ دستیابی سے فیڈریشن کو آگاہ کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے چھ ماہ پروفیشنل باکسنگ سے دور اور آئبا کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس کے لیے وسیم کو کوالیفائنگ راونڈ کھیلنا پڑے گا۔ براہ راست کوالیفکیشن نہیں ہوگی۔ ابھی تک وسیم نے اپنی رضامندی ظاہر نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر خان کی باکسنگ لیگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ملکی باکسرز کی درجہ بندی اور ٹیموں کے ڈرافٹنگ مرحلے میں آسانی کے لیے دسمبر میں نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں۔ پاکستان میں ہم جتنی محنت کرا لیں لیکن اس وقت تک نئی چیزیں سیکھنے اور خود میں بہتری نہیں لاسکتے جب تک قومی باکسرز باہر جاکر ٹریننگ نہیں کریں گے۔ صرف غیر ملکی کوچز کی آمد سے یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔اصل ضرورت باکسنگ کے لیے خصوصی گرانٹ مختص کرنے کی ہے۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے 6 ماہ پروفیشنل باکسنگ سے دور اور آئبا کی اجازت درکار ہے۔اس لیگ کے ذریعے ملکی باکسرز کو غیر ملکی باکسرز سے فائٹ اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ملکی باکسرز کو ٹریننگ کے تمام مواقع اور سہولیات فراہم کریں گے، جن سے وہ دوسال بعد ہونے والے اولمپکس میں کوالیفائی کرسکیں۔ ہمارے پاس کوالیفائیڈ کوچز موجود ہیں لیکن پاکستان میں ہم جتنی محنت کرالیں لیکن اس وقت تک نئی چیزیں سیکھنے اور خود میں بہتری نہیں لاسکتے جب تک قومی باکسرز باہر جاکر ٹریننگ نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن